بنوں : ( ہم دوست نیوز ) بنوں تھانہ ڈومیل کے علاقہ کاشو پل میں ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد ہو گئی ہیں ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، مرنے والے افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کے پاس موٹر سائیکل بھی کھڑی پائی گئی تھی ، بنوں پولیس کی جانب سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔