اداکارہ لائبہ کے لیے ڈرائیور کا رشتہ آ گیا: والدہ کا انکشاف

لاہور: ( ہم دوست نیوز) پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان کی والدہ نے اداکارہ کے لئے ڈرائیور لڑکے کا رشتہ آنے سے متعلق انتہائی دل چسپ کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ لائبہ خان ن والدہ نے کہا ہے کہ ہم حال ہی میں عمرہ کے لیے سعودی عرب گئے تھے، جب عمرہ ادائیگی کے بعد ہم نے کراچی واپس پہنچنے پر زیارتوں کے لیے جو گاڑی ہم نے کرائی تھی اسکے ڈرائیور کی کال آئی تھی کہ میں لائبہ سے شادی کرنا چاہ رہا ہوں۔

اداکارہ کی والدہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس ڈرائیور نے مجھےکہا کہ گاڑی میری اپنی ہی ہے اور میں لائبہ سے شادی کے لیے انتہائی سنجیدہ ہوں جس پر میں نے اس لڑکے کو کچھ نہیں کہا اور کال بند کرکے لائبہ کو مبارک باد دے ڈالی کہ تمہارا رشتہ آیا ہے۔

جس پر لائبہ خان نے مجھ سے کہا کہ آئندہ اس ڈرائیور کی کال آئی تو نہیں اٹھائیے گا۔

“بچپن کا خواب پورا ہوگیا” لائبہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

Leave a Reply