دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مرید کے : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے میں 2 گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں معمولی بات پر 2 گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپتال لے جاتے ہوئے عنصر نامی ایک نوجوان جاں بحق ہوا ہے جب کہ دوسرے زخمی کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

زمین کا تنازع : خاتون سمیت 2 افراد قتل

Leave a Reply