ممبئی(ہم دوست نیوز)مشہور زمانہ کانز فلم فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کےساتھ آج سےشروع ہوگا۔
فلمی دنیا کےمعتبر ترین میلوں میں سےایک کانز فیسٹیول16مئی سے27مئی تک جاری رہےگا۔
رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سارہ علی خان رواں سال کانز فلم فیسٹیول سےاپنا پہلا بین الاقوامی ڈیبیو کرنےوالی ہیں۔
انوشکا شرما آسکر ایوارڈ یافتہ کیٹ ونسلیٹ کےساتھ سنیما سےوابستہ خواتین کو اعزازپیش کریں گی۔
سارہ علی خان76ویں کانزفلمی میلےکےریڈکارپٹ پرآئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، خرم شیر زمان کا ریسٹورینٹ ناقص صفائی ستھرائی پر سیل
یاد رہےکہ ماضی میں شرمیلا ٹیگور،ایشوریا رائے،ودیا بالن اوردیپیکا پڈوکون جیسی اداکارائیں فرانس کے معروف فیسٹیول کیلئےجیوری میں خدمات انجام دےچکی ہیں۔