حکومت پنجاب کا اداکار راشد محمود کی فوری مالی معاونت کرنے کا فیصلہ

لاہور: ( ہم دوست نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے پاکستانی اداکار راشد محمود کی فوری مالی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا کہنا ہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت راشد محمود کے علاج معالجے کے مکمل انتظامات کرے گا، اداکار راشد محمود کی اداکاری و صدا کاری قوم کا عظیم اثاثہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم راشد محمود کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہے، فن اداکاری سے وابستہ لوگوں میں اداکار راشد محمود استاد کا سا درجہ رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ اداکار راشد محمود کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر کی لاش ہوٹل سے برآمد

Leave a Reply