اے این ایف کی کارروائی ، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

کراچی: ( ہم دوست نیوز ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے ۔

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی بلوچستان اور راولپنڈی کے علاقے کیچ میں کی گئی ، جس میں آسٹریلیا کےلیے بک کروائے گئے کارگو پارسل سے آئس برآمد کر لی گئی ہے ۔

اےاین ایف حکام کا یہ کہنا ہے کہ آئس گارمنٹس میں جذب کی گئی تھی، پارسل کا وزن 104 کلوگرام ہے۔

اے این ایف حکام کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں کیچ کے علاقے سے 45 کلوگرام کرسٹل برآمد کی گئی ہے ، برآمد کرسٹل بیرون ملک سمگل کی غرض سےچھپائی گئی تھی ۔

اے این ایف کی کارروائی ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

Leave a Reply