اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری سرور سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے ، جس میں دونوں راہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ آج سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کس طرح قوم کے لیے بہتری لاسکتے ہیں، سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو رہی ہے ۔
سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد