پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

کراچی: ( ہم دوست نیوز) یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان موجود ہے۔

آئل انڈسٹری ذرائع کے تخمینہ کے مطابق 1 جون سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کے حساب سے 5 روپےکمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپےتک کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے کے لیے بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply