نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

سوات : ( ہم دوست نیوز ) ضلع سوات میں مینگورہ سبزی منڈی کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار معمول کی ڈیوٹی کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر ڈالی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگی ہیں ، واقعہ میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا ہے۔

خیبرپختونخواہ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل عمرا خان اور کانسٹیبل اشرف علی شامل ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 3 حملہ آور ملوث ہیں، تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

Leave a Reply