اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز) جہانگیر ترین کی طرف سے نئی سیاسی پارٹی کے اعلان کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا شاعرانہ ردعمل سامنے آ گیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ “دل کے پھپھولے ، جل اٹھے سینے کے داغ سے،،،، اس گھر کو آگ لگ گئی ؛ گھر کے چراغ سے”۔
اپنی ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ ضد ، تکبر، انا، اپنی ذات اور مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہو چکا ہے، پاکستان تحریک انصاف سے روح نکل گئی ہے ، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب پارٹی کا بت ہی باقی رہ گیا ہے، ایک مغرور نے کہا تھا کہ کسی کے آنے ، جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن گیا ہے ۔