تیل کے گودام میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

گوجرانوالہ : ( ہم دوست نیوز) گوجرانولہ میں تیل کے ایک گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگ جانے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں ۔

آگ لگنےکا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب قائم تیل کے ایک گودام میں پیش آیا ہے ، جہاں کھڑے ہوئے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک گئی ، جس نے چند ہی لمحات میں مزید 2 تیل کے کنٹیرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے باعث گودام میں کام کرنے والے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں ، جن کو ریسکیو اہلکاروں نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، تاہم ہسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے تمام زخمیوں کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ آپریشن میں ریسکیو کی دس گاڑیوں نے حصہ لیا تھا ۔

Leave a Reply