کراچی : ( ہم دوست نیوز ) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے خیابان بدر میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی ہی ماں کو چھریوں کے وار سے قتل کر ڈالا ۔
کراچی پولیس ذرائع کے مطابق خیابان بدر گلیکسی اپارٹمنٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی ، جس کو اس کے بیٹے نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا ۔
ایس ایس پی ساؤتھ کراچی کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر اپنی ماں کو قتل کر دیا ہے ۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور پہلے بھی ماں پر تشدد کیا کرتا تھا ۔