گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

کراچی: ( ہم دوست نیوز) گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے جب کہ ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی ویسٹ کراچی فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کےتبادلےمیں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا جب کہ ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

فیصل بشیر میمن نے مزید کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان سٹر یٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

Leave a Reply