اسلام آباد : ( ہم دوست نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔
اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی جے پی روڈ پر فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پمز اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعہ میں ملوث ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ہیں ، جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے ۔