پشاور: ( ہم دوست نیوز ) کوہاٹ کے علاقے میرزئی میں 2 گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔
ذاتی دشمنی پر کوہاٹ کے علاقے میروزئی میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ، جن کو ریسکیو 1122 کے ذریعے کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریاض شہید میں واقعہ کا مقدمہ درج ہو گیا ہے ۔