کوٹلی آزاد کشمیر: ( ہم دوست نیوز) آزاد کشمیر کابینہ نے یونان کشتی حادثے پر یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سانحہ یونان پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق کے زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہواہے ، اجلاس میں 1 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا، پورے آزاد کشمیر میں 18 جون کو پرچم سر نگوں رہے گا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو وزارتِ خارجہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، انہوں نے کشتی کے حادثہ میں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو واپس لانے کے لیے فوری انتہائی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔