یوکرین جنگ : بات چیت کیلئے تیار ہیں ، روس

ماسکو: ( ہم دوست نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کر دیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

افریقی راہنماؤں سے ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے تنازعہ کے بارے میں افریقی راہنماؤں کے متوازن نقطہ نظر کا خیر مقدم کرتے ہیں ، تمام لوگوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ افریقی راہنماؤں کا وفد یوکرینی دارالحکومت کیف کے دورے کے بعد ماسکو پہنچ گیا تھا، اس سے قبل مغربی ممالک کو روس نے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

Leave a Reply