نشے میں دھت افراد کے حملے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

کراچی : ( ہم دوست نیوز ) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نشے میں دھت افراد کے حملہ سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

کراچی پولیس ذرائع کے مطابق عزیز آباد تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران نشے میں دھت افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا ، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے لے کر 25 تھی ، ان میں سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ باقی ماندہ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply