کراچی : ( ہم دوست نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں جیوانی، کراچی، باڑہ خیبر ، اسلام آباد،لاہور، ملتان، اورپشاور میں کی گئیں ہیں، ان کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 140 نشہ آور گولیاں،17کلو 421 گرام چرس ، 14کلو 400 گرام افیون، اور 4 کلو 75 گرام ویڈ بھی بر آمد کی گئی ہے ۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں ملزمان سے 4 کلواور 300 گرام آئس برآمد ہوئی ہے اور3 عدد چرس سے بھرے کیپسولز بھی برآمدکرلیے گئے ہیں ۔