یونان کشتی حادثہ : مرکزی ملزم و انسانی سمگلر گرفتار

وہاڑی: ( ہم دوست نیوز ) پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم اور انسانی سمگلر وہاڑی سے گرفتار کر لیا ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگر اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل فون بھی برآمد ہو گیا ہے ، ملزم سے موبائل ڈیٹا ، اہم دستاویزات، سمیت اہم شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply