وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور: (ہم دوست نیوز ) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ، منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر دو دن کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کے لیے جمعرات اور جمعہ کے دن چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کے دن چھٹی ہوگی ۔

Leave a Reply