لندن: ( ہم دوست نیوز ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی استنبول سے لندن آج پہنچیں گے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آج شام میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، ملاقات کے دوران پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جب کہ دوسری جانب جہانگیر خان ترین بھی اس وقت لندن میں ہی موجود ہیں، جہانگیر خان ترین اپنے طبی معائنے کے لیے لندن گئے ہیں ۔