حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 اہم ملزم گرفتار

پشاور : ( ہم دوست نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخواہ زون نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ح کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے 75ہزار اور 600 سعودی ریال، 4 ہزار اور 500 درہم، 13 سو ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار روپے سمیت باور ہنڈی کے حوالے سے رسیدیں بھی برآمد کرلی ہیں ۔

Leave a Reply