نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

لوئردیر : ( ہم دوست نیوز) صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے لوئردیر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔

لوئر دیر پولیس کے مطابق تھانہ چکدرہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل ہوگیاہے ، نوجوان کی شناخت عباس خان ولد حاجی نواب کے نام سے ہوگئی ہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ کے ساتھ فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چکدرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا یے کہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply