رشتے کا تنازعہ : نوجوان پر تیزاب پھینک دیاگیا

رحیم یار خان : ( ہم دوست نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تیزاب گردی کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رشتے کے تنازعہ پر 26 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا ہے ، نوجوان کے جسم کا 50 فی صد سے زیادہ حصہ جھلس کر بری طرح متاثر ہو گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کی طرف سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply