مبینہ پولیس مقابلہ : 2 ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار

فیصل آباد: ( ہم دوست نیوز ) مدن پورہ میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ ہوئی ہے ، جس کے بعد 2 خطرناک ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی بہت زیادہ کوشش کی جس پر ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کی ۔

پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کوفوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور، گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت عمیر اور جواد کے نام سے ہوئی ہے ۔

Leave a Reply