مسلح افراد کی فائرنگ ، نوجوان کو قتل کردیا گیا

کوئٹہ: ( ہم دوست نیوز) ایئر پورٹ روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والا شہری محکمہ ہیلتھ میں ملازمت کرتا تھا، مقتول 24 جون سے لاپتہ تھا ، نوجوان کی تلاش جاری تھی۔

پولیس کو مقتول کی لاش ایئر پورٹ روڈ میں ایک بند کمرے سے ملی تھی، مقتول کی لاش کو اس کے آبائی علاقے چمن روانہ کردیا گیا ہے ۔

Leave a Reply