کراچی: ( ہم دوست نیوز ) عید کے 3 دن صوبہ سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، محکمہ داخلہ سندھ نے اس کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔
سندھ میں ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی، کھالیں جمع کرنے کےلیے کیمپ لگائے جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی، عید کے تینوں دن اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
کھالیں جمع کرتے وقت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ عید کے دنوں میں جھنڈے لگائے جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔