چونیاں: ( ہم دوست نیوز) 2 گروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
چونیاں کے نواحی علاقہ گندھی اوتاڑ میں 2 گروپوں میں معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے موقع پر پہنچ کر تمام حالات پر قابو پالیا،جاں بحق ہونے والوں میں رمضان اور عبداللہ جبکہ مکرم، منظور، مدثر،عمران، سلیم، خالد وغیرہ زخمیوں میں شامل ہیں۔
تھانہ چھانگا مانگا کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ، ایس ایچ او ملک شمشیر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں کشیدگی کی وجہ سے پولیس کی نفری تعینات کروا دی گئی ہے ۔