شمالی وزیرستان : ( ہم دوست نیوز) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیر ستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل رزمک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ملک نسیم ولد ملک محمد انور کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی افراد میں ولد بخان کائی ،میر بادشاہ اور شاندار خان ولد گل شاداراز شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو رزمک اسپتال منتقل کرنے کے بعد کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔