خطرناک ڈکیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار

قصور : ( ہم دوست نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

قصور پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کھڈیاں پولیس نے 1 کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شاہ زیب عرف شعیبی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے 10 لاکھ روپے سے زیادہ نقدی اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او ملک کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان انتہائی خطرناک ڈاکو ہیں جو ڈکیتی ، چوری اور راہ زنی جیسی خطرناک وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

Leave a Reply