ڈیرہ اسماعیل خان : ( ہم دوست نیوز) خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے 2 افراد کو قتل کر ڈالا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے یارک کی حدود گلوٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا ہے ، جن کی شناخت لطیف الرحمن اور نقیب اللہ عرف ڈاکو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔