لیہ : ( ہم دوست نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں قتل کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں مبینہ طور پرایک بہو نے اپنے ہی سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں پیش آیا ہے ، جہاں پولیس نے 10 دن قبل گھر کے برآمدے میں دفن کی جانے والی لاش برآمد کرلی ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ثوبیہ یوسف نے 21 جون کو اپنے سسر فقیر محمد کو معمولی جھگڑے پر قتل کر دیا اور دفن کر دیا تھا ، خاتون کا شوہر زاہد حسین لاہور میں ملازم ہے، جب کہ سسر اور بہو گھر پر اکیلے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے بیٹے مجاہد حسین کا یہ کہنا ہے کہ ان کے والد 10 روز سے غائب تھا، شک کی بنیاد پر بھابھی سے پوچھ گچھ کی گئی تو قتل کا پتا چلا۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔