الن فقیر کو رخصت ہوئے 23 برس گزر گئے

لاہور: ( ہم دوست نیوز ) صوفیانہ کلام میں مہارت اور اسے جداگانہ انداز رکھنے والے معروف لوک گلوکار الن فقیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس گزر گئے۔

صوفیانہ کلام کے ذریعے روایتی لوک گلوکاری کوالن فقیر نے ایک نیا انداز دیا تھا، الن فقیر کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے ہے ، گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے سندھ کے روایتی ثقافتی پہناوے کو بھی دنیا بھر میں متعارف کروایا تھا۔

اپنے مخصوص انداز کی بنیاد پر وہ ہر خاص اور عام میں مقبول رہے، ان کی پرفارمنس کا انداز انتہائی منفرد اور والہانہ تھا، ان کی گلوکاری کا بڑا حصہ سندھی زبان پر مشتمل تھا لیکن ان کے اردو میں گائے ہوئے گیت بھی ریکارڈ توڑ مقبولیت کمانے میں کامیاب گزرے ۔

1980ء میں حکومت پاکستان نے الن فقیر کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔

لوک گلوکار الن فقیر 4 جولائی 2000ء کو 68 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے لیکن ان کی آواز آج بھی لوک موسیقی کے دل دادہ افراد کے کانوں میں خوب گونج رہی ہے ۔

Leave a Reply