دبئی و سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: ( ہم دوست نیوز ) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے دبئی و سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔

ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بین الاقوامی ہیروئن اسمگلرز گرفتار کر لیے ہیں، گرفتار ہونے والے ملزمان میں وقارحسین اور محمد فیصل شامل ہیں۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا ہے کہ ملزموں سے لیپ ٹاپ بیگز اور کیپسولز میں چھپائی ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے، گرفتار ہونے والے اسمگلرز 10 لاکھ کی ہیروئن خرید کر 25 لاکھ سے زیادہ میں ملک سے باہر بیچتے ہیں۔

Leave a Reply