لاہور: ( ہم دوست نیوز ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مون سون کے طاقت ور سپیل اور کئی گھنٹوں کی مسلسل بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ، بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شدید بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور نکاسی آب کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ لاہور میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان میں سے 3 افراد کرنٹ لگنے سے ، 2 چھت گرنے اور 1 بچی ڈوب جانے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی ہے ۔