کاؤنٹی کلب کینٹ کے ڈائریکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن : ( ہم دوست نیوز ) انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کینٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ پال ڈاؤنٹن نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

66 سالہ پال ڈاؤنٹن نے کلب کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ون اور 2018 ء میں ون ڈے کپ کے فائنل تک پہنچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا ۔

انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر کا یہ کہنا تھا کہ میں نے ابتدائی طور پر 3 سالوں کے لیے ذمہ داری سنبھالی ہے ، تاہم میں اپنے عہدے پر 6 سال تک رہا ، میں نے کاؤنٹی کرکٹ کے چیلنجز اور اس کے اتار چڑھاؤ سے بہت لطف اٹھایا ہے اور گروپ کی کامیابیوں کا مشاہدہ کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس سینئر کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کا ایک اچھا اور حسین امتزاج ہے جو مستقبل کی ایک دل چسپ جھلک پیش کر رہا ہے ۔

Leave a Reply