کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزم گرفتار

کراچی: ( ہم دوست نیوز) ویسٹ تھانہ سرجانی پولیس نے کارروائی کے دوران چوری و اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کا گینگ 3 افراد پر مشتمل ہے ، جن میں ایک عدد خاتون بھی شامل ہے، گرفتارہونے والے ملزمان کی شناخت ظفرحسین ولدفرصت حسین،حیدرعلی کےنام سےہوئی ہے ۔

ترجمان کا یہ بھی بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ، ملزمان نے خاتون کےہمراہ مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری کرنےکا بھی انکشاف کر دیا ہے ، ملزمان چوری کی وارداتوں کےدوران پولیس یونیفارم کا استعمال کیا کرتےتھے ۔

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم ظفر پہلے بھی ایک پولیس اہلکارکےقتل، پولیس مقابلے اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں گرفتارہوچکاہے۔

Leave a Reply