وزیر اعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ ، اظہار تعزیت

لاہور: ( ہم دوست نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین سے فون پر رابطہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے فون پر انکے بھائی عالم گیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور عزیز و اقارب کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم کے صاحب زادے سلیمان شہباز نے بھی جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

Leave a Reply