لاہور(ہم دوست نیوز)اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نےوزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کےبیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا۔
سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے27 سوالات کےجوابات عدالت میں جمع کرادیے۔
جج بخت فخر بہزاد نےسوال کیاکہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نےکی تھی؟
ایف آئی اے کےوکیل نےبتایاکہ جےآئی ٹی نےانکوائری کی تھی،سربراہی ڈاکٹر رضوان نےکی تھی۔
جج بخت فخر بہزاد نےپوچھا کہ ایف آئی اے نے پوری تفتیش میں کسی ایک گواہ کابیان لکھا ہے۔
ایف آئی اے کےتفتیشی افسر عدالت کےسوال پرخاموش ہوگئے۔
جج نےریمارکس دیتےہوئے کہاکہ جو انکوائری اور انویسٹی گیشن میں اپنا مؤقف تبدیل کرتےرہے ان کےخلاف کیا کارروائی کی۔
تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایاکہ ہم نےکوئی کارروائی نہیں کی۔
جج نےسوال کیا کہ ایف آئی اے کے7 والیم میں کوئی ثبوت ہے؟
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
جج نےریمارکس دیتےہوئے کہاکہ مجھےسیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ کریں،میں نےسب پڑھ لیا ہے، میں سب ایف آئی اےوالوں کو ابھی جیل بھیج دوں گا یہ بات یاد رکھیں،مجھےجواب چاہیے کہ چالان کےساتھ جرم کا کیا ثبوت تھا۔