لاہور : منشیات اسمگل کرنیوالا ڈرون گر کر تباہ

لاہور: ( ہم دوست نیوز) منشیات کے بھرے ہوئے پیکٹ لے جانے والا ایک اور ڈرون سرحدی گاؤں کے نزدیک فصلوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

لاہور کے سرحدی علاقے ہڈیارہ میں منشیات اسمگل کرنے والا ایک ڈرون گرکر تباہ ہوگیا ہے ، ڈرون کے ساتھ منشیات کے پاؤڈر کے 5 پیکٹ منتقل کیے جارہے تھے ۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعہ سے متعلق آگاہ کیا تو پولیس کی بھاری نفری اور اینٹی نارکوٹکس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈرون کو اپنے قبضے میں لے کر پانچ پیکٹ منشیات کے پاوڈر کے برآمد کرلیے، ان کی مالیت لاکھوں روپے ہے ۔

Leave a Reply