دنیا کے سب سے بڑے گال والی ماڈل کے چرچے

دُنیا کے سب سے بڑے گال والی 32 سالہ ماڈل انستاسیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل-

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ماڈل انستاسیہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دُنیا کی سب سے بڑے گال والی ماڈل ہیں۔

32 سالہ ماڈل انستاسیہ نے گزشتہ 6 برسوں میں متعدد سرجریاں کروا کر اپنی قُدرتی شکل کو اس قدر تبدیل کرلیا ہے کہ اُن کی پُرانی اور حالیہ تصویروں میں اُن کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

انستاسیہ نے خود کو منفرد دکھانے کے لیے اپنے گالوں اور ہونٹوں کی کئی سرجیاں کروائی ہیں جس کے ذریعے اُن کے گال اور ہونٹ بڑے ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماڈل نے بتایا کہ اُنہیں تو یاد بھی نہیں کہ وہ اب تک کتنے کاسمیٹک پروسیجرز کروا چُکی ہیں۔

علاوہ ازیں انستاسیہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں پہلی تصویر انستاسیہ کی سرجریوں سے پہلے کی ہے جس میں اُن کی عُمر 26 سال ہے جبکہ دوسری تصویر گال اور ہونٹوں کی سرجریوں کے بعد کی ہے اور اس تصویر میں اُن کی عُمر 32 سال ہے۔

انستاسیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو کونسی انستاسیہ پسند ہے، 26 یا 32 سال والی؟-

ماڈل کی پوسٹ پر زیادہ تر مداحوں نے 26 سال والی انستاسیہ کا انتخاب کیا کیونکہ وہ 26 سال کی عُمر میں ایک خوبصورت لڑکی تھیں۔

Leave a Reply