ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا آغاز

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا آغاز

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے جس کے بعد گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ، کمالیہ ، اوکاڑہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں سے گرمی کے زور میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ تیز بارشوں کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ ہو جانے سے شہر تاریکی میں ڈوب چکے ہیں۔

Leave a Reply