نماز عید کی ادائیگی کے دوران افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر شخصیات پر راکٹ فائر سے حملہ

کابل میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران طالبان نے راکٹ فائر کیے ہیں، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نماز عید کے اجتماع میں افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سابق سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود ہیں، نماز عید کے دوران اچانک راکٹ فائر ہونے سے خوف و ہراس پھیل جاتا ہے ۔
طالبان کی طرف سے نمازیوں پر راکٹ فائر کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشرف غنی سمیت دیگر نمازی اچانک راکٹ فائر ہونے سے کانپ اٹھتے ہیں۔ سیکورٹی اہلکار متحرک ہو جاتے ہیں اور افغان صدر سمیت دیگر شخصیات کو محفوظ جگہ پر لے جاتے ہیں۔
وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

Leave a Reply