خریدار نے اسٹیٹ ایجنٹ کو گولی کیوں ماری؟

(ہم دوست نیوز): امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی نے اسٹیٹ ایجنٹ کو گولی مار دی۔ 82 سالہ البرٹ بیگلیون نے سورن ارن نامی اسٹیٹ ایجنٹ سے سنگل سٹوری گھر خریدا۔

گھر کی مالیت 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ( پاکستانی 2 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔ خریدار نے آن لائن گھر پسند کیا تھا۔ البرٹ جب اس گھر میں داخل ہوا تو وہ نا خوش تھا کیونکہ اس کو یہ گھر پسند نہ آیا۔

یہ گھر آن لائن دیکھائے گئے گھر سے مختلف تھا۔ البرٹ نے اسٹیٹ ایجنٹ کو اپنے گھر بلایا۔ البرٹ بیگلیون نے پولیس کو کال کر کے بتایا کہ اس نے اسٹیٹ ایجنٹ کو مار دیا ہے۔

اس کے بعد البرٹ نے دروازہ بند کر کے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو 41 سالہ اسٹیٹ ایجنٹ شدید زخمی تھا اور البرٹ کی لاش پاس پڑی ہوئی تھی۔جس نے خود کو بھی گولی مار لی ۔اسٹیٹ ایجنٹ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گیا۔

Leave a Reply