ذہنی استعداد کو کیسے بڑھائیں : مدثر شہباز

موبائل، سوشل میڈیا ، ٹی وی، بچوں کا زیادہ کارٹون دیکھنا,
ان سب چیزوں کا زیادہ استعمال ہماری دماغی صلاحیتیوں خصوصاً Cognitive Development کو بڑھنے ہی نہیں دیتا.
یہ کوگنیٹو ابیلیٹی کیا ہوتی ہے? تو آساں زبان میں یہ کسی بھی انسان کی تھنکنگ، چیزوں کے بارے میں ہماری مینٹل پروسیسنگ ، ہم چیزوں کو perceive کیسے کرتے ہیں،? ہماری Mental abilities اصل میں ہماری cognition ہی ہوتیں ہیں۔سادہ الفاظ میں ہماری conceptual development ہی کمزور ہوتی ہے۔

ہم چیزوں کو deep تھنکنگ تک لے کہ ہی نہیں جا سکتے۔ تو اس کا نقصان ہمارے پاس فیصلہ سازی اورہر معاملے میں انفارمیشن ہی کم ہوتی ہے اور پھر اس انفارمیشن کو پراسس کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔ اور ہم ہر معاملے کو لے کر زیادہ گہری سوچ design ہی نہیں کر پاتے۔
اور موبائل کا زیادہ استعمال ہمیں ہمارا Content for Life بنانے ہی نہیں دیتا۔اور ہم دوسروں کا Content ہی اپنا کونٹینٹ سمجھتے ہیں۔ ہماری کوئی اپنی سوچ ہی نہیں ہوتی۔ نہ کوئی ہماری لائف فلاسفی ہوتی ہے، پھر ہماری ہر چیز کے لیے جنرل اور بہت سطحی سی رائے ہوتی ہے۔ پھر ہماری Opinion زیادہ ، Factuality نا ہونے کے برابر ہوتی ہے۔پھر ہم ” سب پاکستانی ایسے ہوتے ہیں”، “بس یار حلال سے کچھ نہیں بنتا” ، “ہاں بس آج کل ہر کوئی مطلبی ہے”، “ناں بھئی ناں۔۔۔کوئی کسی کا بھلا نہیں سوچتا”…وغیرہ وغیرہ جیسی عام بلا تحقیق باتیں حقائق بنا کر پیش کی جاتیں ہیں اور سننے والا انہی عام سی باتوں کو” زندگی” کی حقیقت سمجھ لیتا ہے۔

یہ سمجھ لیں جیسے اندھا ہی اندھے کو گائیڈ کر رہا ہوتا ہےاور معاشرے میں ایک اور اندھا پیدا کر رہا ہوتا ہے۔

“کتاب” ، دنیا کا سب سے بڑا سورس آف Cognitive Development کتاب ہے،
اکیلے بیٹھنا, Imagination کرنا,Meditation کرنا وغیرہ ، یہ سب ہماری ذہنی استعداد کو بڑھاتے ہیں۔

Leave a Reply