منزل جیل ہوگی

چور حکمرانوں کی آخری منزل جیل ہوگی، علی زیدی

(ہم دوست نیوز): چور حکمرانوں کی آخری منزل جیل ہوگی، علی زیدی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے چور حکمرانوں کی آخری منزل جیل ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی سے پی ٹی آئی رہنما مخدوم زین قریشی اور پیپلز پارٹی ورکرز کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی کی ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات اسلام آباد میں وفاقی وزیر علی زیدی کے چیمبر میں ہوئی۔ جبکہ ملاقات میں رہنماؤں نے سندھ کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔ان کو اب سکون کا سانس نہیں لینے دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے اداروں کو پاکستان پیپلز پارٹی دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے۔ زرداری مافیا کے خلاف تحریک کا دائرہ وسیع ہوتا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے چور حکمرانوں کی آخری منزل جیل ہوگی۔

Leave a Reply