پرویز خٹک کا دبنگ بیان،اپوزیشن پر برس پڑے
(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔ میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔میں حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔روایتی داؤ پیچ کے ذریعے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر کے رکھ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمارے دو ممبران کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کیا ہے۔ان کے 7 ارکان کی جانب سے ہمیں مکمل حمایت حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی لانگ مارچ ختم ہوگا۔ویسے ہی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے۔ہمیں اس شخص سے چھٹکارا چاہیے۔خود اس کی پارٹی کے لوگ بھی اس سے پریشان ہیں۔
“پرویز خٹک کا دبنگ بیان،اپوزیشن پر برس پڑے” ایک تبصرہ