وزیراعظم کیجانب سے

وزیراعظم کیجانب سے قوم کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم کیجانب سے قوم کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ریکوڈک کے حوالے سے ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر پاکستان اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ 10 سال کے مذاکرات اور قانونی لڑائی کے بعد اب پھر سے ریکوڈک کان میں دوبارہ کام شروع ہوگا۔اس کام کے لیے 10 بلین ڈالر بلوچستان میں لگائے جائیں گے۔جس سے روزگار کے 8 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس نئے معاہدے کے مطابق 50 فیصد پاکستان اسٹیک ہولڈرز اور 50 فیصد بیرک ہوں گے۔اس معاہدے سے پاکستان پر عائد کردہ 11 بلین ڈالر کا جرمانہ بھی ختم ہو جائے گا۔

عمران خان نے اس کامیاب معاہدے پر پوری قوم خاص طور پر بلوچستان کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2011 میں یہ پراجیکٹ قانونی تنازع کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply