بھارتی نوجوان اداکار

بھارتی نوجوان اداکار نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

( ہم دوست نیوز) بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نوجوان اداکار سدھیر ورما نے زہر کھا کر خود کشی کرلی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بھارت کے شہر حیدر آباد میں 18 جنوری کو زہر کھایا تھا ، جس کے بعد اداکار کو مقامی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ کئی دن تک زیر علاج رہے۔

بعدازاں سدھیر کو ان کے آبائی علاقے وشاکاپٹنم کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں آج وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اداکار کی خودکشی کی وجوہات تا حال سامنے نہیں آسکیں ، تاہم دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ وہ اچھے اور بہترین کردار نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

یاد رہے کہ اداکار سدھیر نے 2013ء میں فلم ’سیکنڈ ہینڈ‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ کئی فلموں میں مرکزی کردار بھی ادا کر چکے ہیں ۔

اداکار شیزان خان جیل میں خودکشی کر سکتے ہیں

Leave a Reply